کورونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے غازی پولیس کا کردار اہم ہے، عوامی حلقے

ہفتہ 28 مارچ 2020 14:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) غازی میں کورونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے غازی پولیس کا کردار اہم ہے، پولیس اپنی جان کی فکر کئے بغیر عوام کی فکر میں مشعول ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور کے حکم پر ڈی ایس پی غازی کی ہدایات پر غازی پولیس کے ایس ایچ او فیصل خان کی سربراہی میں غازی میں اہلیان علاقہ کو کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے غازی پولیس کا کردار بہت اہم ہے، اپنی جان کی فکر کئے بغیر عوام کی فکر عزیز رکھتے ہوئے وہ اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر انجام دے رہے ہیں۔

غازی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے بازار اور ارد گرد لاک ڈائون میں کوئی سختی نہیں کی گئی، پیار محبت اور عوام دوستی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، عوام نے غازی پولیس سے مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنی دکانیں اور دفاتر خود بند کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں