وزیراعظم سیمنٹ فیکٹریوں سے متعدد کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کئے جانے کا نوٹس لیں، ملک محمد اکرم

ہفتہ 28 مارچ 2020 14:25

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) وزیراعظم عمران خان بیسٹ وے سیمنٹ گروپ فاروقیہ اور حطار کے متعدد کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کئے جانے کا نوٹس لیں، ان نازک حالات میں کسی انڈسٹری سے کنٹریکٹ ملازمین کو نکالنا غیر مناسب ہے، ایسی صورتحال سے غربت اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق ناظم حطار ملک محمد اکرم اور ویلج کونسل حطار کے نائب ناظم سید مظہر علی نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ بیسٹ وے سیمنٹ گروپ فاروقیہ اور حطار میں کورونا وائرس کے خدشہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے جو انتہائی نامناسب اقدام ہے، ان کے علم میں یہ بات بھی آئی ہے کہ حطار اسٹیٹ سے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے، ملک اس وقت حالات جنگ میں ہے، یہ وہ عام دیہاڑی دار مزدور ہیں جن کے گھر کا نظام ہی انڈسٹری کے پہیہ کے چلنے پر منحصر ہے، وزیراعظم فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ فیکٹری مالکان کو ہدایت کریں کہ وہ انہیں بحال کرنے کے احکامات جاری کریں ورنہ اس صورتحال سے غربت، بیروزگاری اور غریب افراد کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں