تحریک انصاف حکومت غیور عوام اور محنت کش لوگوں کی بہتری کے لیے بھرپور اقدام اٹھا رہی ہے،وفاقی وزیرعمرایوب خان کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 9 جنوری 2021 19:44

تحریک انصاف حکومت غیور عوام اور محنت کش لوگوں کی بہتری کے لیے بھرپور اقدام اٹھا رہی ہے،وفاقی وزیرعمرایوب خان کاتقریب سے خطاب
ہری پور۔9جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2021ء) :تحریک انصاف حکومت کی بدولت ہر شخص کی جیب میں ساڑھے دس لاکھ روپے مالیت کا صحت انصاف کارڑ ہوگایہ سہولت امریکا جیسے ملک کے عوام کو بھی میسر نہیں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف حکومت غیور عوام اور محنت کش لوگوں کی بہتری کے لیے بھرپور اقدام اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے گھیڑیاں میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنھوں نے مزید کہاکہ ضلع سے بجلی کے تمام مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جبکہ مزید بہتری کے لیے خطیر فنڈنگ سے میگا منصوبوں پر کام جاری و ساری ہیں اور متعدد علاقہ جات میں سوئی گیس فراہمی منصوبے بھی پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اس موقع پر اہلیانِ گھیڑیاں کو سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور پُرتباک استقبال پر انکا شکریہ ادا کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان کے بیٹے اکبرخان نے وفاقی وزیرعمرایوب خان کی شاندار خدمات کی تعریف کی اور سوئی گیس فراہمی کے عملی منصوبے پر انکا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ اہلیانِ گھیڑیاں نے ہمیشہ عوامی قائد عمرایوب خان کا ساتھ دیا اور انشا ء للہ آئندہ بھی ہمیشہ انہی کا ساتھ دینگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر کا دور عوامی محرمیوں کے خاتمے اور دیرینہ مطالبات کی تکمیل کا دور ہے۔

وفاقی وزیر عمرایوب خان کے کوارڈینیٹرساجد خان نے پُرجوش استقبال پر مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی قائد عمرایوب خان کو دونوں وزارتیں وہ دی گئی جنکا براہ راست عوام سے رابطہ ہے جبکہ ہمارے ضلع میں محرومیاں بھی انہی وزارتوں کی تھیں باالخصوص ہری پور کے عوام ایک عرصے تک بجلی مسائل کا شکار رہے تاہم عوامی قائد نے ہنگامی بنیادوں پر بجلی مسائل کے خاتمے کے ساتھ دیر پا بہتری اور گیس فراہمی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی خطیر فنڈنگ کی۔انکی انتھک محنت و کاوش کی بدولت آج بجلی وگیس کے میگا منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں جن سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں