اعلیٰ معیاری اور سستی تعلیم سمیت صحت سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، اکبر ایوب خان

پیر 8 فروری 2021 14:24

اعلیٰ معیاری اور سستی تعلیم سمیت صحت سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،  اکبر ایوب خان
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2021ء) صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عوام کی عزت نفس کی بحالی، کرپشن کے خاتمہ اور انصاف کی فراہمی، اعلیٰ معیاری اور سستی تعلیم سمیت صحت سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ وہ سوموار کو منکرائے یوتھ ونگ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں پی ٹی آئی ضلع ہری پور کے صدر راجہ احتشام اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان نے شرکت کی۔ یوتھ ونگ نے منکرائے کے صوبائی کاموں کے حوالہ سے اکبر ایوب خان کو سپاسنامہ پیش کیا۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان سے سپاسنامہ میں فور کور کیبل کی ڈیمانڈ کی گئی جس پر ساجد خان نے وفاقی وزیر کی جانب سے جلد اس کی فوری منظوری و فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے بھی تمام مطالبات کی منظوری دیتے ہوئے انہیں جلد تکمیل کرنے کا یقین دلایا۔ منکرائے یوتھ ونگ نے خان برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے گجر بلاک فیکٹری نزد گاؤں پھرالہ ہری پور کا افتتاح کیا جس کے بعد وہ پاک موٹر کھولیاں کلانواں ہری پور بھی گئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع ہری پور کے صدر راجہ اختشام نے اپنے خطاب کے دوران ترین برادران یوسف ایوب خان، اکبر ایوب خان، ارشد ایوب خان اور وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی جانب سے ضلع ہری پور کیلئے کونے کونے میں آن ریکارڈ اربوں روپے کے تاریخی اور میگا پراجیکٹس شروع کرنے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں