فکر اقبال پاکستان کی تخلیق کا باعث بنی، نوجوانوں کو اقبال سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے، صاحبزادہ احمد علی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:05

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ صاحبزادہ احمد علی نے کہا ہے کہ آج کے نوجوانوں کو اقبال سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے، ان کی تعلیمات سے آشنائی نہیں بلکہ دین کی سمجھ عطا کرے گی۔ وہ گذشتہ روز یونیورسٹی آف ہری پور میں ’’نوجوانوں کے عصر حاضر کے چیلنجز اور علامہ اقبال کی تعلیمات‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی شاعر علامہ محمد اقبال لے علم و عمل کا اعتراف ہے کہ ایرانی انقلاب میں ایران کے درہ دیوار پر جو نعرے دیکھنے میں آئے ان میں علامہ اقبال کے اقوام اور شاعری پنہاں تھی، دنیا بھر کی قومیں اپنا امیج بناتی ہیں، علامہ اقبال سے پاکستان کا سافٹ امیچ ہے اور پاکستان کا عالمی تشخص و شناخت بھی علامہ اقبال ہے، یہی وجہ ہے کہ لاہور میں آنے والی کوئی بھی قومی یا بین الاقوامی شخصیت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر ضرور حاضری دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فکر اقبال ہی مسلمانوں کی ایک الگ مملکت پاکستان کے قیام کا باعث بنی، ماضی میں بعض مسلم قومیں مسلمان ہوتے ہوئے بھی کلمہ اور قرآن کی حقیقت سے ناآشنا تھیں مگر انہوں نے جب علامہ اقبال کی تعلیمات کو پڑھا تو اس سے انہوں نے دین کو سمجھا، اسلامی اقدار کا تصور حاصل کیا اور خود کو شناخت اور تشخص سے نمایاں کیا۔ علامہ صاحبزادہ احمد علی نے کہا کہ اقبال کو پڑھا جائے تو اس میں قرآن اور حدیث کی واضح تشریح ملتی ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں