کھلابٹ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے

پیر 17 فروری 2020 14:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) کھلابٹ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھلابٹ پولیس نے ایڈیشنل ایس پی ہری پور ذوالفقار خان جدون کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ انسپکٹر ساجد نواز اور نفری پولیس و لیڈی پولیس کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 100/90 گھروں کی چیکنگ کی جس کے دوران 4 عدد پستول،5 عدد بندوق 12 بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لئے جبکہ مکان کرایہ پر دیکر اس کی تھانہ میں انٹری نہ کروانے پر ایک مالک مکان کے خلاف 10 آر بی اے کے تحت مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں