ہری پور، تحصیل غازی میں پبلک ڈے کا انعقاد

منگل 21 ستمبر 2021 14:50

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کی ہدایت پر تحصیل غازی میں پبلک ڈے کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان، بجلی و سوئی گیس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود  تھے،  جنہوں نے آفس آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور مقامی سطح کے مسائل  کو فوری حل کیا جبکہ پیچیدہ اور بڑے کاموں کے حل کیلئے تمام  مسائل اپنے پاس نوٹ کرتے رہے جنہیں وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کے سامنے رکھا جائے گا جس کے بعد متعلقہ محکموں کو ان کے حل کیلئے بھیجا جائے گا۔

اس موقع پر  کوآرڈینیٹر ساجد خان نےکہا کہ بجلی اور سوئی گیس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ضلع کے زیادہ سے زیادہ علاقوں تک سوئی گیس کی سہولت میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ 2023کے قومی انتخابات سے قبل ضلع ہری پور سے سوئی گیس اور بجلی کے جملہ تمام مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں