ہری پور،جائیداد کا تنازعہ، فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیاایک شدیدزخمی، ملزم فرار

ہفتہ 21 مئی 2022 15:09

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) جائیداد کا تنازعہ، فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیاایک شدیدزخمی، ملزم فرار ۔ ضلع ہری پور کی تحصیل غازی کی دور افتادہ یونین کونسل ناڑہ امازائی تھانہ کی حدود باڑیاں میں زمین کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے عبدالاکبر ولد دلبر قوم تنولی عمر ساٹھ سال سکنہ چکلی کو قتل کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص محمد اسماعیل ولد شیر بہادر قوم تنولی سکنہ باڑیاں شدید زخمی ہو گیا ہے جس کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی لایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کو چار گولیاں لگی ہیں جن کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹراما سینٹر ہری پور ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ مقتول عبدالاکبر کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی لایا گیا ہے جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے جبکہ ملزم مشتاق موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔پولیس تھانہ ناڑہ امازائی نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں