دشمن تفرقہ پھیلا کر ملک کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہے،
علماء کے پیغام امن کی وجہ سے ان کی سازشیں ناکام ہونگی مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و خطباء سمیت ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا دارالعلوم تعلیم الاسلام میں کانفرنس سے خطاب
منگل 18 ستمبر 2018 17:45
(جاری ہے)
صدر مجلس قاضی غلام مجتبی نے کہا کہ محرم الحرام کا بابرکت مہینہ امن و سلامتی، رواداری، صبر و برداشت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔
بحیثیت مسلمان ہمارا یہ مذہبی فریضہ ہے کہ ہم قیام امن کیلئے اپنا کردا ادا کریں، کسی بھی ملک قوم اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار امن کا ہے، امن کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میں علماء کرام کو بین المسالک ہم آہنگی اتحاد بین المسلمین اور فرقہ واریت کے خلاف کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء کونسل عرصہ 25 سال سے فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمہ، بین المسالک ہم آہنگی اور مختلف مکاتب فکر کو متحد کرنے کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے، تمام مکاتب فکر پر ایک دوسرے کا احترام اور روادری فرض ہے، متحدہ علما کونسل قیام امن اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کی طرح ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے شانہ بشانہ رہے گی تاکہ ہزارہ سمیت پورے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ علماء کونسل کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امن و امان کے حوالہ سے متحدہ علماء کونسل کی کاوشیں قابل رشک ہیں، علماء کرام نے امن و امان کے قیام کیلئے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کے افسران انہیں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علماء کرام ممبر و محراب کے وارث ہیں، ممبر رسول سے عوام کو امن کا پیغام دیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرستی کا خاتمہ، امن و امان کا قیام، غریب اور مظلوم کی دادرسی اور دکھیا عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا پولیس کا فرض ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور ضلع ہری پور کی پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے چوکس ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کے تعاون اور مشاورت سے ضلع میں مثالی امن وامان قائم کریں گے اور معاشرے کو جرائم سے پاک کریں گے۔ عزادی کونسل کے صوبائی کوآرڈینیٹر نیئر عباس جعفری نے کہا کہ ایک سازش کے تحت محرم کو اہل تشیع کے ساتھ منسوب کر دیا گیا ہے حالانکہ حسین سب کے ہیں ،علماء کو چاہئے کہ وہ اس تفریق کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مولانا اکرم خان، مولانا قاضی مطیع الرحمان، مولانا قاضی عطاء الحق، مولانا قاری اسد الرحمان، علامہ محمد صدیق، مولانا ولی الرحمن، مولانا غلام جیلانی، مولانا مفتی شمس الحق، مولانا عبد السلام اور مولانا مشتاق احمد بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تحصیل غازی کے مختلف علاقوں میں پانی بحران شدت اختیار کر گیا،محکمہ کی ناقص کارکردگی
ہری پور، فوم کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
ہری پور،منشیات کے مکروہ دہندہ میں ملوث ملزم کو عدالت نے 05 سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی
محکمہ مال ضلع ہری پور کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ماہانہ اجلاس کا انعقاد
کھیلوں کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ڈی ایس او محمد توصیف
تھانہ کھلابٹ پولیس کی کامیاب کاروائی ،اندھا قتل کیس 30 گھنٹوں کے اندر سراغ لگا لیا،ملوث ملزمان گرفتار
ہری پور،ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس
ہری پور،گراں فروشی اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 6 دکاندارگرفتار
تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
تھانہ خانپور پولیس نے غیر قانونی قیمتی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
ہری پور،غیر قانونی قیمتی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام
ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور کا ہفتہ وار اردل روم ، افسران اور اہلکاروں کے مسائل سنے
ہری پور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا