ماڈل کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو عدم ثبوت کے باعث باعزت بری کر دیا

پیر 24 فروری 2020 23:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ماڈل کورٹ سجاد احمد جان نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو عدم ثبوت و پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث باعزت بری کر دیا، ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ اعظم اعوان پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 3 اگست 2017ء کو تھانہ کھلابٹ کے ایس ایچ او نے شفیق عرف جینوا ولد نذر محمد ساکنہ سیکٹر نمبر4 کھلابٹ ٹائون شپ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی دو کلو سے زائد چرس برآمد کی تھی۔ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا تاہم یہ مقدمہ جج ماڈل کورٹ سجاد احمد جان کی عدالت میں سماعت ہوا۔ عدالت نے منشیات کے اس مقدمہ میں ملزم شفیق کو بری کر دیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں