متعلقہ افسران جرائم کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں کریں،ڈی پی او ہری پور س

جمعہ 24 مئی 2024 15:31

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر نے کہا ہے کہ متعلقہ افسران جرائم کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں کی جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے ۔ انہوں نے اپنی زیر نگرانی ماہانہ کرائم میٹنگ کی زیر نگرانی ماہانہ کرائم میٹنگ کے دوران ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کی حدود میں ہونے والے جرائم اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او ہری پور نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ انصاف کی مکمل فراہمی اور تھانہ جات کی حدود سے جرائم کے خاتمے کے لئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں، جرائم میں مطلوب تمام اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانونی اقدامات اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نےمنشیات اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں میں موثر کارروائیاں نہ کرنے والے افسران پربرہمی کا اظہار کیا۔ انہوں تفتیشی افسران کو تمام ان ٹریس مقدمات کو جلد ٹریس کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کویقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے میرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران کو وارنگ جبکہ قتل کے مقدمات کے انوسٹی گیشن آفیسر کو دفتر طلب کرلیا۔

انہوں نےزیر تفتیش مقدمات میں تفتیش کے عمل کو جلد مکمل کرکے عدالتی احکامات کی روشنی میں مقدمہ میں چالان کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کی شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پورجمیل الرحمان، جملہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور تفتیشی سٹاف نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں