اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عدنان انجم راجہ شہر کے حقیقی محسن ہیں ، سٹیزن رائٹس کونسل حسن ابدال

اتوار 20 ستمبر 2020 17:35

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء)اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عدنان انجم راجہ شہر کے حقیقی محسن ہیں اہلیان حسن ابدال ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ان کی دور تعیناتی کا ایک سال پچھلی نصف صدی پر بھاری ہے ماضی میں محض دعووں اور نعروں سے کام چلایا جاتا رہا جبکہ اے سی عدنان راجہ نے عملی طور پر شہر کا نقشہ بدل کر ثابت کر دکھایا کہ جذبے صادق اور ارادے نیک ہوں تو ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سٹیزن رائٹس کونسل حسن ابدال کے کور کمیٹی اجلاس میں ممبران نے بات چیت کرتے ہوئے کیا جن میں سی آر سی کے سرپرست اعلیٰ ملک شاہد اعوان، چیئرمین اسد اقبال ترک، صاحبزادہ اویس ہزاروی، حاجی خضر محمود، شکیل احمد خان، زاہد محمود، حاجی سلمان، ذوالفقار علی، گلزیب خان، چوہدری ولید، خرم اعوان ، وجاہت بخاری، خرم الطاف، بابر ترک ، محمد شہزاد و دیگر شامل تھے سی آر سی کور کمیٹی اجلاس میں اے سی عدنان ا نجم راجہ کے دور تعیناتی کو حسن ابدال کے لئے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاگیا کہ ان کی ذاتی کوششوں اور لگن کی بدولت اس تاریخی شہرت کے حامل شہر کے قدرتی حسن کو چار چاند لگا دئیے ہیں جس کا خیال اس سے قبل کسی سیاسی یا سرکاری شخصیت کو نہیں آیا اس بات کا کریڈٹ صرف اور صرف اے سی عدنان انجم کو جاتا ہے جنہوں نے شہر کی خوبصورتی اور تعمیر وترقی میں اپنے فرائض سے بڑھ کر مثالی کردار ادا کیا اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ شہر کے لئے عدنان انجم راجہ کی ان گراں قدر خدمات کے اعتراف میں شہریوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعیہ تقریب کا اہتمام کیا جائے جس میں معززینِ شہر اور مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں کی طرف سے ان کے شاندار کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا جائے ۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں