اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر عوام و الناس کے سکون میں خلل ڈالنے والے ملزمان گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 17:08

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) حسن ابدال پولیس نے اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر عوام و الناس کے سکون میں خلل ڈالنے والے ملزمان گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کو اطلاع ملی کے چند اشخاص شادی کے فنکشن میں اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر عوام و الناس کے سکون میں خلل ڈالے ہوئے ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر ریڈ کیا تو ساؤنڈ سسٹم لگا کر ڈانس کرنے والے 3 ملزمان مصباح علی ولد یعقوب سکنہ اورکزئی ایجنسی، بلال حسین ولد جاوید حسین سکنہ کرم ایجنسی اور سکندر حسین سکنہ ٹیکسلا کو گرفتار کر لیا اور ساؤنڈ سسٹم کو قبضہ پولیس میں لے کر ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں