تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری کی موت کا سبب بننے والا ملزم گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 22:37

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی کی ٹکر سے شہری کی موت کا سبب بننے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی حسن ابدال میں زاہد علی ولد امانت علی نے درخواست دی کہ میرے والد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر میرے والد کو زخمی کر دیا جو ہسپتال پہنچانے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئےجس پر تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی کی ٹکر مار کے شہری کی موت کا سبب بننے والے ملزم عمیر خان ولد اکسن خان سکنہ ہری پور کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں