زمین کے تنازعہ پر ہوائی فائرنگ کر کے خود و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 22:32

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) زمین کے تنازعہ پر شہری کے گھر میں گھس کر ہوائی فائرنگ کر کےجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور خوف و ہراس پھیلانے والے 4 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

حسن علی ولد مدثر علی سکنہ پتھر گڑھ نے تھانہ صدر حسن ابدال میں درخواست دی کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا چند اشخاص اسلحہ اور ڈنڈے اٹھائے میرے گھر میں گھس گئے اور گھر کی توڑ پھوڑ کرنے لگے جن کو منع کیا تو گالم گلوچ کرتے ہوئے لاتوں اور مکوں سے مارنے لگے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے جس پرتھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے 5 ملزمان شاکر ولد صداقت، بلال رشید ولد عبدالرشید، خاور رشید عرف خاری، وجاہت حسین ولد واجد علی سکنائے پتھر گڑھ ببرکی حسن ابدال کو گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں