حسن ابدال، کورونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 154 ہو گئی

منگل 2 جون 2020 17:13

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی نے میڈیا کو بتایاکہ ضلع اٹک میں کورونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 154 ہو گئی ہے، 6 افراد فوت ہو ئے، 58 کیس صحت یاب ہوئے، 12 افراد زیر علاج ہیں، 48 افراد قرنطینہ میں ہیں باہر سے آنے والے 26 افراد بھی قر نطینہ میں ہیں، 5858 افراد کی سکریننگ کی گئی، 1887 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 235 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں ۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں