حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے انتخابات،محمد فاروق شیخانی بلا مقابلہ صدر، سلیم الدین قریشی سینئر نائب صدر اور محمد عارف میمن نائب صدر منتخب

بدھ 19 ستمبر 2018 23:03

حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے انتخابات،محمد فاروق شیخانی بلا مقابلہ صدر، سلیم الدین قریشی سینئر نائب صدر اور محمد عارف میمن نائب صدر منتخب
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل اور الیکشن کے ریٹرنگ آفیسر عبدالوحید نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ چیمبر کے عہدیداران کا انتخابات کا مرحلہ برائے سال 2018-19ء مکمل ہوگیا ہے اور محمد فاروق شیخانی صدر، سلیم الدین قریشی سینئر نائب صدر اور محمد عارف میمن نائب صدر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ کسی نے بھی مقررہ تاریخ تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کے بعد اِن کے داخل کردہ کاغذات نامزدگی کو دٴْرست پایااِن اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے دیگر اراکین کے حتمی انتخابات کے نتیجے کا اعلان مورخہ 25 ، ستمبر کو جنرل باڈی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں