لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو میں انستھیسیا کے عالمی دن کے موقع پر سیمینا ر کا اہتمام

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:29

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (لمس)جام شورو کے شعبہ انستھیسیا کے تحت بے ہوشی کی ایجاد کے عالمی دن کے موقع پر ،بے ہوشی ،محفوظ طریقہ جراحت، کے عنوان سے ایک سیمینا ر کا اہتمام کیا گیا جس خطاب کرتے ہو ئے لمس کے وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھا رام دیوراجانی نے کہاکہ دنیا بھر میں ہر سال16اکتوبر کو بے ہوشی کے زریعہ جراحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے 1846ء میں 16اکتوبر کو انستھیسیاکے زریعہ پہلی سرجری ہوئی تھی اس کے بعد یہ طریقہ ہی بہترین سرجری کا زریعہ بن گیا جس سے کامیاب آپریشن کئے گئے انہوں نے کہاکہ بے ہوش کرنا اور اس کے بعد آپریشن ایک محفوظ طریقہ علاج ہے اس طرح لاکھوں لوگوں کی جان بچائی جاتی ہے بے ہوشی کا عمل بچے کی پیدائش کے آپریشن سے لیکر زخمیوں تک پر اختیار کیا جاتا ہے اس سے مختلف بیماریوں پر قابو پانے میں بالخصوص جراحی عمل میں بہت زیادہ مدد ملی ہے بے ہوش کرنا بھی ایک مہارت ہے جتنا زیادہ اسکو محفوظ بنایا جائے گااتنے ہی سرجری بھی محفوظ ہوگی اور اسکا فائدہ انسانی جان کو ہوگا مریض کو بھی صحت یاب بنانے میں مدد ملے گی سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان ، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی قاضی اور پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں