لله*حیدرآباد، رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان کا نیب ہیڈکوارٹرز میں پارٹی کارکنان پر پولیس گردی کی مذمت

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے اسلام آباد کی نیب کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی حاضری کے دوران پارٹی کارکنان پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے ، پیپلزپارٹی کے کارکنان کو جو اپنی قیادت کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے کو پولیس نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کیا جوکہ ماضی میں بدترین دور آمریت میں بھی ایسا نہیں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت اب براہ راست انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے اور اب مسلم لیگ(ن) کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہی ہے جوکہ جمہوری روایت اور اقدار کیخلاف ہے۔ ایسا عمل ماضی میں دور آمریت میں بھی نہیں ہوتا ، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح بوکھلائی ہوئی ہے اور سوائے ریاستی اداروں اور نیب کواستعمال کرنے کے کچھ نہیں کررہی، عوام سے کئے گئے وعدے نہ تو پورے کئے گئے ہیں اور نہ ہی پورے کئے جانے کی امید ہے۔ صرف اور صرف عوام کو جھوٹی تسلیاں دی جارہی ہیں لیکن اب عوام یہ سمجھ چکے ہیں کہ یہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں