حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو کی 4 آپریشن سرکلزکے افسران سے ملاقات

پیر 16 اپریل 2018 21:04

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے 4 آپریشن سرکلزکے افسران سے تفصیلی ملاقات کی اجلاس میں 4 آپریشن سرکلزکے سپرنٹینڈنگ انجینئرز اور DCMs نے بریفنگ دی حیسکو چیف نے تمام افسران کو ہدایات دیں کے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ ریکوری 100فیصد اور لائن لاسسز NEPRA کے دیئے گئے ٹارگٹ کے مطابق کم کیئے جائیں اور غیر قانونی کنکشن کرکے مروجہ قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ اور FIR درج کرائیں صارفین سے واجبات کی وقت پر ادائیگی کیلئے شفاف موبائل میٹر ریڈنگ کی جائے اور صارف کا موبائل نمبر بھی ضرور حاصل کیا جائے تاکہ درست ریڈنگ کے بل کی اطلاع اور بجلی بندش و دیگر اطلاعات صارف کو ایس ایم ایس کے ذریعے دی جاسکیں انہوں نے مزید کہا کہ جزا اور سزا کے عمل کے تحت کسی بھی سب ڈویژن کے علاقے میں کوئی بھی افسر وملازم غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد اس کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی کی جائے میٹنگ میں اچھی کارکردگی پر XEN پھلیلی رشید انصاری ، XENٹھٹھہ اشوک کمار اور ریوینیو آفیسر ٹنڈو محمد خان جلاد الدین راجپوت کو شابادسی دی گئی ، اور ہدایات دیں کہ ان کی کاکردگی کی طرح تمام افسران اپنی کارکردگی بہتر کریں میٹنگ میں حیسکو چیف کے علاوہ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد فاروق افغان، ،چیف کمرشل آفسیر محمود علی قائمخانی چیف انجینئر ڈولپمنٹ عبدالستار میمن ، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اینڈ ایچ آر طارق مجید، ڈائریکٹر S&I ظہور احمد شیخ ، ڈائریکٹر کمپیوٹرز جمیل قائمخانی،ریجنل منیجر M&T خالد حسین بھٹی ، سپرنٹینڈنگ انجینئرآپریشن سرکل حیدرآبادعرفان میمن ، آپریشن سرکل لاڑالطاف میرانی ،سپرنٹینڈنگ انجنیئر میرپورخاص خوب چند، سپرنٹینڈنگ انجینئر نوابشاہ ملک امتیاز الحق، تمام ایگزیکٹو انجنیئرز ، DCMs ، DDT ، روینیو آفیسر، و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں