حیدرآباد میں مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،

چند گھنٹوں بعد ٹریک کی مرمت کرکے ریلوے ٹریک کو بحال کیا گیا

منگل 23 اپریل 2019 17:12

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) حیدرآباد میں مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، پنجاب سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو ٹنڈو آدم ،شہداد پور اور نوابشاہ روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے کا دورہ ،6گھنٹہ بعد ٹریک بحال ، حیدرآباد سے 5کلو میٹر دور مشرق میں پنجاب سے آنیوالی ایک مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے بعد پنجاب سے کراچی جانے والے ریلوے ٹریک کو عارضی پرمعطل کیا گیا ، پنجاب سے آنیوالی مسافر و مال گاڑیوں کو ٹنڈو آدم ، شہداد پور اور نوابشاہ ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ریلوے انجینئرنگ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور چند گھنٹہ کی محنت کے بعد ٹریک کی مرمت کرکے ریلوے ٹریک کو بحال کیا گیا۔ واقعہ کے بعد ڈی ایس ریلوے نظر علی شاہ نے بھی متاثر ہ مقام کا دورہ کیا۔ ریلوے حکام حادثہ کی اصل صورتحال بتانے سے گریزاں ہیں تاہم ذرائع کے مطابق مال گاڑی کی پچھلی تین بوگیاں تیز رفتاری کی وجہ سے ٹریک سے اتر ہوگئیں جس سے ٹریک بھی متاثر ہوا جس کی مرمت کردی گئی ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت جاری ہے -

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں