محکمہ اطلاعات صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ فرائض کے انجام دہی میں سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے‘ زاہد مصطفی میمن

جمعہ 28 فروری 2020 00:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء)ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد زاہد مصطفی میمن نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ فرائض کے انجام دہی میں سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے شروع کردہ فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق بھی عوام کو میڈیا کے ذریعے آگاہی دیتا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے افسران و عملے کو ٹیم ورک کے جذبے سے بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوششیں جاری رکھنے چاہییں وہ محکمہ اطلاعات حیدرآبادمیںمحکمے کے سینیئر ترین اسٹینو گرافر گل خان کی ریٹائرڈ منٹ پر انکے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے سرکاری محکموں میں ملازمین اس طرح فرائض سرانجام نہیں دیتے جس طرح نجی اداروں کے ملازمین کام کرتے ہیں مگر اس کے باوجود سرکاری اداروں میں قابل ، محنتی اور ایماندار ملازمین کی بڑی تعداد موجود ہے جو ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے ہی ملازمین میں سے محکمہ اطلاعات حیدرآباد کے اسٹینوگرافر گل خان بھی ہیں جنہوں نے تقریباً 36سال محکمہ اطلاعات حیدرآباد میں اپنی خدمات سر انجام دیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد شیخ ، انفارمیشن آفیسر محمد یعقوب بھٹی ،سلیم جتوئی ، غلام مصطفی شاہ اور دیگر افسران نے اپنے خطاب میں گل خان کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں