رسالہ روڈ پر حیدر چوک سے سوسائٹی چوک تک صبح سے رات تک شدید ٹریفک جام رہنا معمول

روزانہ ہزاروں شہری اذیت کا شکار ہونے لگے، بلدیہ اعلی اور ٹریفک پولیس کے حکام کی مجرمانہ کارکردگی اور کرپشن اصل وجہ قرار

پیر 26 اکتوبر 2020 23:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) رسالہ روڈ پر حیدر چوک سے سوسائٹی چوک تک صبح سے رات تک شدید ٹریفک جام رہنا معمول ہے جس سے روزانہ ہزاروں شہری اذیت کا شکار ہوتے ہیں، بلدیہ اعلی اور ٹریفک پولیس کے حکام کی مجرمانہ کارکردگی اور کرپشن اس کی اصل وجہ ہے۔اس علاقے میں غیرقانونی پارکنگ، موٹرسائیکل مارکیٹ کا پھیلا اور تجاوزات کی بھرمار نے مسئلے کو سنگین بنا دیا ہے، بلدیہ اعلی اور ٹریفک پولیس کے عملے کی زیادہ توجہ شوپارٹس، فرنیچر کے دوکانداروں اور موٹرسائیکلوں کا کاروبار کرنے والوں سے بھتہ وصول کرنے پر رہتی ہے۔

(جاری ہے)

رسالہ روڈ حیدرچوک سے گول بلڈنگ سوسائٹی چوک آنے کے یکطرفہ ٹریفک کے لئے مخصوص نہایت مصروف شاہراہ ہے، اس پر طلبہ اور طالبات کے بڑے اسکول بھی واقع ہیں، ٹریفک ہولیس کی غفلت اور سودے بازی کی وجہ سے اس شاہراہ پر غیر قانونی طور ہر سوسائٹی چوک سے حیدر چوک کی طرف بھی ھر طرح کا ٹریفک چلتا ھے روزانہ سرے شام کھوکھر محلہ کی موٹرسائیکل مارکیٹ پھیل کر گول بلڈنگ کے صدر دروازے کی طرف سڑک پر ا جاتی ھے اور موٹر سائیکلوں اور کاروباری افراد کے ہجوم کی وجہ سے پیدل چلنا بھی مشکل ھو جاتا ھے گول بلڈنگ کے دوکاندار خصوصا اپنے آگے بیسیوں فٹ جگہ سامان رکھ کر گھیر لیتے ہیں اور گاریاں بھی گھڑی کر لیتے ہیں یوں پیدل نکلنا بھی مشکل ھو جاتا ھے ، فرنیچر کی اور دیگر دوکانیں ھونے کی وجہ سے منی ٹرکوں اور سوزوکئوں کی بھی قطاریں لگی رھتی ہیں اور وہ ادھی سڑک گھیرے رھتے ہیں ِ حیدر چوک سے اتے ھوئے پٹرول پمپ کے بعد ڈبل ٹریفک چلتا ھے دوکانداروں کا سامان ہھیلا رھتا ھے اور گاہکوں کی موٹر سائکلیں کھڑی رھتی ہیں گاڑیوں شو پارٹس کی دوکانوں کے سامنے ڈی سی کمپاونڈ کے ساتھ شاھراہ پر دور تک غیر قانونی پارکنگ قائم ھے جو محض ان دوکانداروں کے کاروبار کے لئے قائم ھے جس سے روزانہ شہری سخت اذیت میں رھتے ہیں ہائی کورٹ کی طرف سے شہر میں تمام غیر قانونی پارکنگ ختم کرنے کے احکامات کے بعد اس غیرقانونی پارکنگ کو ایک دو بار ہٹا دیا گیا تھا مگر گاڑیوں کے شو پارٹس کے دوکانداروں کے احتجاج کے بعد سودے بازی کر کے پھر غیرقانونی پارکنگ سے آنکھیں بند کر لی گئی تھیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلی سے مطالبہ کیا ھے کہ رسالہ روڈ سے غیرقانونی پارکنگ اور تجاوزات کا خاتمہ کرایا جائے تا کہ ٹریفک جام سے نجات مل سکے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں