حیدرآباد کے علاقے عبداللہ گارڈن کے رہائشی افرا د کا بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے خلاف احتجاج

اتوار 24 جنوری 2021 21:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) حیدرآباد کے علاقے عبداللہ گارڈن کے رہائشی افرا د نے علاقے میں بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے خلاف انجینئر اصغر قریشی‘ حاجی فہیم‘ حاجی مشتاق لاشاری کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے علاقے میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے علاقے میں گیس کا بحران ہے‘ گندے پانی کی نکاسی کا مسئلہ درپیش ہے پینے کا پانی انتہائی مضر صحت ہے، انہوںنے کہاکہ 17سال گزرنے کے باوجود بلڈر نے اپنے معاہدے پر عمل نہیں کیا اوروہ بنیادی سہولتیں دینے کو تیار نہیں ہے، انہوںنے مطالبہ کیا کہ بلڈر کو پابند کیاجائے کہ عہ علاقے میں ترقیاتی کام کرائے اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں