حیدر آباد، نوا زشریف کے خدشات سچ ثابت ہورہے ہیں، عمران خان کو اقتدار میں لانیوالے چہرے بھی بے نقاب ہونا شروع ہوگئے،لیگی رہنماء خالد عزیز آرائیں

بدھ 27 جنوری 2021 22:39

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر خالد عزیز آرائیں نے کہا ہے کہ مسلط کردہ حکمرانوں کی طرف سے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کیلئے ایسے شخص کا انتخاب کرنا جو خود ماضی میں براڈ شیٹ کو نوانے والی ٹیم کا حصہ رہا ہے قوم کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف کی حکومت کے خاتے میں کردار ادا کرنے والے چہرے سامنے آرہے ہیں، ان گنت کرداروں کے نام زبان زدعام ہورہے ہیں جنہیں میاں نواز شریف کی منتخب حکومت کے خاتمے کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نوا زشریف کے خدشات سچ ثابت ہورہے ہیں، عمران خان کو اقتدار میں لانے والے چہرے بھی بے نقاب ہونا شروع ہوگئے، براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ خود بھی براڈشیٹ کو نوازنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اب وہ کس طرح براڈ شیٹ کیخلاف کوئی فیصلہ دے سکیں گے، حکمرانوں کے بڑھتے ہوئے جرائم ان کی جلد روانگی کا پیغام بن رہے ہیں، حکمرا ںپی ڈی ایم کا دباؤ برداشت کرنے میں ناکام ہوکر قوم کی توجہ ہٹانے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ، حالات نے ثابت کردیا کہ نواز شریف بے قصور ہیں انہیں سازش کا نشانہ بنایا گیا

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں