بلدیاتی ملازمین کا احتجاج چوتھے روز میں داخل، ملازمین کی طرف سے دفاتر کی تالا بندی اور کام چھوڑ ہڑتال احتجاج کے باعث شہر میں میونسپل سروسز معطل

شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام مفلوج ہوگیا، کام چھوڑ ہڑتال کے باعث شہر کے مختلف رہائشی وکاروباری علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) بلدیاتی ملازمین کا احتجاج چوتھے روز میں داخل، ملازمین کی طرف سے دفاتر کی تالا بندی اور کام چھوڑ ہڑتال احتجاج کے باعث شہر میں میونسپل سروسز معطل، دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے، شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام مفلوج ہوگیا، کام چھوڑ ہڑتال کے باعث شہر کے مختلف رہائشی وکاروباری علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے، سیورج کا نظام بھی درہم برہم ہے، گٹر ابلنے لگے، جگہ جگہ سیورج کا پانی جمع ہے، سڑکیں ٹوٹ پوٹ کا شکار، شہر کو لاوارث بنادیا گیا، پریس کلب روڈ، اسٹیشن روڈ، قاضی عبدالقیوم روڈ، سرفراز کالونی، گاڑی کھاتہ، آٹو بھان روڈ، ہیر آباد، لطیف آباد، کلاتھ مارکیٹ پھلیلی، پریٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور سیوریج کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے اور شہر کی فضا تعفن زدہ ہو رہی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں