ہو ل سیل فروٹ جنرل آرڈرسپلائرایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

نئے عہدوںکا مشترکہ طورپر منڈی میں کام کرنے والے ماشہ خور اور مزدور طبقہ کے مسائل حل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے کا عزم

اتوار 16 جنوری 2022 00:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء)ہو ل سیل فروٹ جنرل آرڈرسپلائرایسوسی ایشن (رجسٹرڈ1925)کی تقریب حلف برداری نئی سبزی منڈی ہالاناکہ میں منعقد ہوئی، تقریب میں نیوفروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ہول سیل کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد وسیم جی‘ ڈی ایس پی ہٹڑی راحت زیدی اوردیگر معززین شرکت ہوئے، ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں میںسرپرست محمد اسلم آرائیں‘چیئر مین محمد اسلم اجمیری آرائیں‘صدرمحمد اکرم آرائیں‘سینئر نائب صدرمحمد علی آرائیں‘نائب صدر ندیم آرائیں‘جنرل سیکریٹری اعجاز احمدآرائیں‘جوائنٹ سیکریٹری طلحہ صدیقی‘ فنانس سیکریٹری محمدعارف آرائیں‘پریس سیکریٹری حافظ طاہر آرائیں‘آفس سیکریٹری ذیشان حیات‘جوائنٹ آفس سیکریٹری محمد عاقب آرائیں نے اپنے عہدوں کو حلف اٹھایا اور مشترکہ طورپر منڈی میں کام کرنے والے ماشہ خور اور مزدور طبقہ کے مسائل حل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا، ہول سیل کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن چیئرمین محمد وسیم جی نے کہاکہ منڈی میں ماشہ خوروں اوردیگر مزدور طبقہ کے ساتھ ایسو سی ایشن کا تعاون بر قرار رہے گا اور ماشہ خوروں کو درپیش مسائل کے لئے منڈی کی مرکزی ایسوسی ایشن میں نمائندگی بھی دی جائے گی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں