مہاجر قومی موومنٹ کے لطیف آباد میں جلسہ عام کے موقع پر شہر بھر میں لگائے گئے بینر، پینافلیکس اورجھنڈے تیزہوائوں کے باعث اکھڑگئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) مہاجر قومی موومنٹ کے لطیف آباد میں جلسہ عام کے موقع پر شہر بھر میں بینر، پینافلیکس جھنڈے بڑی تعداد میں لگائے گئے تھے اور جلسہ گاہ کو بھی سجایا گیا تھا لیکن جمعہ کی شام کو چلنے والی تیز ہوائوں کی وجہ سے ان میں زیادہ تر متاثر ہوئے، جلسہ گاہ میں زندہ ہے مہاجر، الگ صوبہ بن کر رہے گا کہ پرجوش نعرے لگتے رہے، جلسہ گاہ کے اردگرد کوئی تین چار درجن بسیں اور ویگنز بھی نظر آئیں جن میں عورتوں بچوں اور جوانوں کو کراچی سمیت دیگر علاقوں سے لایا گیا تھا، حیدرآباد شہر اور لطیف آباد کی حاضری نسبتا کم رہی، آفاق احمد بار بار پرجوش نعرے لگانے کے لئے تلقین کرتے رہے اور کہتے رہے کہ نوجوان ایسے زوردار نعرے لگائیں کہ اپنوں کے دل ٹھنڈے ہوں اور دوسروں کے دل دہل جائیں، جلسے کے علاقے میں پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے جبکہ مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر مامور تھی، مقامی لوگ جلسے میں آتے جاتے رہے اور انہوں نے اسٹیج سے بار بار بیٹھ جانے کی تلقین پر کان نہیں دھرا، اس سے وقفے وقفے سے بدنظمی کا ماحول بھی پید ہوتا رہا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں