حیسکو کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بجلی چوری کرنے والے 326 کنکشن منقطع

بدھ 27 مارچ 2024 16:13

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر حیسکو انجنیئربشیر احمدکی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 326 کنکشن پکڑے گئے، جن میں سے289 کے خلاف مختلف تھانوں پرایف آئی آر درج کرانے لیٹر جمع کرادئے گئے ہیں جس میں سے31 ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12 کمرشل، 314 گھریلو تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے انکو 1 لاکھ 50 ہزار 604 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 98 لاکھ 88 ہزار 822 روپے ہے۔ آپریشن کے دوران کل11 ارب 95 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے 47003 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان حیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک 203 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،1 ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، 3 ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا،41 ملازمین کو معطل کردیا گیا، مجموعی طور 40089 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں 4507 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

بجلی چوروں کو اب تک 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 79 کروڑ 13 لاکھ روپےسے زائد ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئربشیر احمد بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں