ةپیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا چاہتی ہے ،عبدالجبار خان

اتوار 19 مئی 2024 19:25

ا*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا چاہتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ آنے والے بجٹ کیلئے حیدرآباد کی خاصی اسکیموں کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں ، گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے وزراء کے ہمراہ حیدرآباد میں بلدیات کے منتخب نمائندوں سے اسکیموں کے بارے میں تجاویز بھی طلب کی جن کا مقصد حیدرآباد میں عوام کی اُمنگوں کے مطابق ترقیاتی کام کروانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد، کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام کی سہولیات کیلئے مختلف پروجیکٹوں پر کام کررہے ہیں ، 2023ء میں ہونے والے انتخابات میں بھی عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے ان کی تکمیل کیلئے تیزی سے کام جاری ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو تعینات کرکے اسمبلی میں بھیجتے ہیں جہاں وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ عناصر جو انتخابات کے وقت نظر آتے ہیں لیکن انتخاب ہوتے ہی غائب ہوجاتے ہیں ، صرف پیپلزپارٹی ہی عوام کے درمیان موجود رہتی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں