ج* اے سیکشن پولیس کی کارروائی میں اسٹریٹ کرمنل گینگ کے 2 کارندے گرفتار

جمعرات 23 مئی 2024 01:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) اے سیکشن پولیس کی کارروائی میں اسٹریٹ کرمنل گینگ کے 2 کارندے گرفتار، اسلحہ برآمدتھانہ A-سیکشنایس ایچ او انسپیکٹر منیر احمد عباسی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی اے سیکشن پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے اکبری قبرستان کے قریب سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں سرگرم 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کی شناخت حاجی جونیجو اور نصیر شاہ کے ناموں سے ہوئی ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں ملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہم واردت سرانجام دینے کے ارادے سے کھڑے تھے گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات کے مطابق ملزم گزشتہ A-سیکشن پولیس سے مقابلے کی واردات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے جس کا مقدمہ کرائم نمبر 162/2024 زیر دفعہ 353,324،34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہیگرفتار ملزمان لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں چوری و اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں سرگرم تھے پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن پولیس تحویل میں لے لی گئی گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اے سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ سمیت مقدمات درج کرلیے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں