محکمہ زراعت پنجاب کاکماد کے کاشتکاروں میں پیداواری مقابلہ جات منعقد کرانے کا فیصلہ

بدھ 14 فروری 2024 13:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2024ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں میں پیداواری مقابلہ جات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد ایک اہم نقد آورفصل ہے۔ کمادکی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے سفارش کردہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی یعنی ترقی دادہ سفارش کردہ اقسام کی کاشت،سفارش کردہ شرح بیج و طریقہ کاشت،بروقت بوائی،کھادوں کے متناسب اور بروقت استعمال، بروقت آبپاشی‘ فصل کی بیماریوں اور نقصان دہ کیڑوں اورجڑی بوٹیوں کے موثر انسدادکو بروئے کار لا یا جا سکتا ہے۔

زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت حکومتِ پنجاب کے اشتراک سے کماد کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کا پانچ سالہ قومی پروگرام 20 ۔

(جاری ہے)

2019 سے جاری ہے۔اس منصوبے کے تحت منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ رواں سال کے دوران بھی پر وجیکٹ کی مختلف سرگرمیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ اس میں رجسٹرڈ کاشتکاروں کو زنک سلفیٹ رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کاشتکاروں میں جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لیے نمائشی پلاٹ،سیمینار اور یومِ کاشتکاران کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور بڑھوتری پیداوار کماد کے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

نمائشی پلاٹس کی کاشت پر 30ہزار روپے فی ایکڑ اورکماد کی ستمبر کاشت؍ مخلوط کاشت؍چپ بَڈٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 5ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جا ئے گی۔کماد کے کاشتکاروں میں مثبت مقابلہ کی فضا کے قیام کے لیے پیداواری مقابلہ جات منعقد کیے جا ئیں گے۔صوبائی سطح پر اول،دوئم اور سوئم آنے والے کاشتکاروں کو بالترتیب 10لاکھ،7لاکھ اور 5لاکھ روپے جبکہ ضلعی سطح پر بالترتیب 3لاکھ،1.5لاکھ اور 75ہزار روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں