سارک کے سیکرٹری جنرل محمد غلام سرور نے 20 سے 24 مئی 2024 تک پاکستان کا دورہ کیا

ہفتہ 25 مئی 2024 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) سارک کے سیکرٹری جنرل محمد غلام سرور نے 20 سے 24 مئی 2024 تک پاکستان کا دورہ کیا۔ اکتوبر 2023 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان تھا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی سے بھی ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں کے دوران سارک کے علاقائی تعاون اور تنظیم کی بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل نے سارک انرجی سنٹر اور سارک ثالثی کونسل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ان اداروں کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز، اسلام آباد میں دانشوروں سے بات چیت کی۔ اس دوران فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ پاکستان سارک کے بانی رکن کے طور پر اسے علاقائی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم سمجھتا ہے اور سارک چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پرعزم ہے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں