سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت

وفاقی شرعی عدالت نے سٹیٹ بینک سے دلائل طلب کرلئے

منگل 11 دسمبر 2018 16:37

سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کیس کی وفاقی شرعی عدالت میں سماعت ۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت شیخ نجم الحسن نے کہا کہ عدالت سعودی نظام کے خاتمے سے متعلق مقدمہ کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے عدالت نے اس موقع پر فریقین کو عدالت سے معاونت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے وکیل کو آئندہ سماعت پر عدالتی سے متعلق دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں