انکم ٹیکس گوشوارے ہفتہ وار تعطیل کے باعث 17 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے‘ ایف بی آر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:48

انکم ٹیکس گوشوارے ہفتہ وار تعطیل کے باعث 17 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے‘ ایف بی آر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے ہفتہ وار تعطیل کے باعث 17 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے‘ پہلے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں ایف بی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو انکم ٹیکس گوشوار جمع کرانے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے جاتے رہے تاہم ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم جنرل کلازز ایکٹ کے تحت اگر آخری تاریخ میں تعطیل ہو تو اس میں خود بخود ورکنگ ڈے تک کی توسیع ہو جاتی ہے جس کے تحت 17 دسمبر گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ دفتری اوقات کار میں 17 دسمبر کو ٹیکس دفاتر یہ گوشوارے وصول کریں گے جبکہ آن لائن گوشوارے 17 دسمبر کی رات 12 بجے تک وصول کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں