Jazzبجلی چوری میں کمی کے لیے GSMA کے ساتھ مل کرCISNR اور پیسکو کو معاونت فراہم کرے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 جنوری 2019 19:02

Jazzبجلی چوری میں کمی کے لیے GSMA کے ساتھ مل کرCISNR اور پیسکو کو معاونت فراہم کرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی Jazz نے GSMA کی جانب سے ڈویلپمنٹ یوٹیلیٹی انوویشن فنڈ ایوارڈ حاصل کر لیا۔ اس ایوارڈ کا آغاز 2013میں توانائی، پانی اور حفظان صحت کی سہولیات کو موبائل کے استعمال کے ذریعہ بہتر بنانے اور بڑے پیمانے پر جانچنے کے لیے کیا گیا ۔ . یہ ایوارڈ Jazzکو پاکستان میں 'توانائی کی بچت ، لائن نقصان کے خاتمے' کے لیے سینٹر فار انٹیلی جنس سسٹم اینڈ نیٹ ورک ریسرچ (CISNR) اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (PESCO) کے ساتھ تعاون میں نوازا گیا ۔

Jazz اپنے پارٹنر CISNR کی جانب سے مرتب کردہ حل کا استعمال کرتے ہوئے، مقامی بجلی کی تقسیم کے شعبے کے سب سے بڑے مسئلے ؛ لائن نقصانات اور بجلی کی چوری کی روک تھام میں معاونت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

Jazz نے GSMAکی جانب سے وسیع پیمانے پر تشخیص اور مختلف مارکیٹوں اور متعدد تنظیموں میں کی جانے والی تشخیص کے بعد یہ گرانٹ کو محفوظ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس مقابلے میں نہ صرف ٹیلی کام آپریٹرز بلکہ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والے افریقی اور ایشیائی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ترقیاتی اداروں نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے Jazz کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹرپرائیز آفیسر- علی نصیر نے کہا، '' صارفین کو ڈیجیٹل لحاظ سے با اختیار بنانا ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے جو کہ مسلسل جدت اور کوششوں کے بعد قابل عمل ہوا یہ سنگ میل لوگوں کو ضروریات زندگی کی سہولیات میں آسانی فراہم کر نے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے ۔

ہم نے مقامی بجلی کی تقسیم کے شعبے میں درپیش چیلنجوں کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تاوانائی اور لائن نقصانات کے خاتمے کے حل کے لیے GSMAکے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے'' ۔ Jazzان یوٹیلیٹی سروسز میں بہتری اور ڈیجیٹلائیزیش لا کر پاکستانی عوام کی زندگیوں کوبہتر بنانے کا عزم رکھتا ہے ۔Jazz کی جانب سے فراہم کی جانے والی کنیکٹوٹی کا استعمال کرتے ہوئے ڈسٹریبیوشن مینجمنٹ، ٹرانسفارمرز اور گرڈ اسٹیشن فیڈرز کی نگرانی کرنے کے لئے استعمال کیا جا ئے گا تاکہ بجلی چوری کی نشاندہی ، بجلی کی خراب لائینز کو موئثر انداز میں بہتر بنایا جا سکے ۔

حاصل کردہ فنڈ ز سے پیسکو کے منتخب کردہ ذیلی ڈویژن میں ڈیوائسز کو نصب کیا جائے گا ۔CISNR ڈیوائس یونٹ (Transfocureاور Electrocure) کے ذمہ دار ہوں گے، جبکہ Jazz بنیاد ی نفراسٹرکچر کو کنیکٹوٹی فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے ٹرانسفارمر ز کی سطح پر لوڈ مینجمنٹ کے مسائل کو بھی حل کیا جائے گا ۔ اس گرانٹ کے ذریعہ حاصل ہونے والی کامیابی بڑے پیمانے پر دیگر ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے لیے بھی مثالی ثابت ہوگی جو کہ ابھی تک پاکستان میں گرڈ پاور تقسیم کے معاملات کو حل کرنے کے لئے معیاری حل تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں