یونائٹڈ کمپنی کی مارچ کے دوران رکشوں کی پیداوار میں 15.47 فیصد،فروخت میں 15.19فیصد کمی

جمعرات 18 اپریل 2019 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) یونائٹڈ کمپنی کے رکشوں کی پیداوار میں رواںسال مارچ کے دوران 15.47 فیصد جبکہ فروخت میں 15.19فیصد کمی ریکاڈ کی گئی ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما)کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2018ء کے دوران یونائٹڈ کمپنی کے رکشوں کی پیداوار 11سو 76یونٹس رہی جو رواں سال مارچ میں 994 یونٹس رہی۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2018ء کے مقابلے میں مارچ 2019ء کے دوران یونائٹڈ کمپنی کے رکشوں کی پیداوار میں 182یونٹس ( 15.47فیصد) کمی واقع ہوئی۔پاما رپورٹ کے مطابق مارچ 2018ء کے دوران یونائٹڈ کمپنی کے رکشوں کی فروخت 11سو 91 یونٹس رہی جو مارچ 2019ء کے دوران کم ہو کر ایک ہزار 10یونٹس ریکارڈ کی گئی۔اس طرح مارچ 2018ء کے مقابلے میں مارچ2019ء کے دوران یونائٹڈ کمپنی کے رکشوں کی فروخت میں 181یونٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں