شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) میں گزشتہ کیلینڈ رسال کے دوران مجموعی طورپر22.26 فیصدکی نموریکارڈ

ہفتہ 22 جنوری 2022 13:05

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء)شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) میں گزشتہ کیلینڈرسال کے دوران مجموعی طورپر22.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 11,552,046 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا جو دسمبر2021 میں بڑھ کر14,123,867 ملین روپے ہوگیا۔جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 2.77 فیصدکی شرح سے نموہوئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 13,742,100 ملین روپے ریکارڈکیا گیاتھا جو دسمبر2021 میں بڑھ کر14,123,867 ملین روپے ہوگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں