برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) برقی پنکھوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 4.75 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی تا مارچ (2023-24) کے دوران 19.760 ملین ڈالر مالیت کے الیکٹرک پنکھے برآمد کیےجبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ (2022-23) کے دوران 18.864 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں اس طرح برآمد میں 4.75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پنکھوں کی برآمدات با لحاظ تعداد بھی 20.48 فیصد بڑھ کر 1,085 ہزار سے 1,307 ہزار ہوگئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں