انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

جمعرات 16 مئی 2024 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 23 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 46 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 11 پیسے، کویتی دینار کی 906 روپے 79 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 36 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 45 پیسےاور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں