اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںڈاڈیکس نے ’’ اینٹی مائیکروبیئل واٹرسپلائی پائپ‘‘ متعارف کرادیا

ڈاڈیکس نے ’’ اینٹی مائیکروبیئل واٹرسپلائی پائپ‘‘ متعارف کرادیا

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2017ء) ملک میں پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پائپ تیار کرنے والی کمپنی ڈاڈیکس نے ’’ اینٹی مائیکروبیئل واٹرسپلائی پائپ‘‘ متعارف کرایا ہے۔

(خبر جاری ہے)

ڈاڈیکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی ساجد علی نے کہا ہے کہ کمپنی نت نئی ایجادات کے اپنے وژن کے تحت دنیا کی جدید ترینD2P ٹیکنالوجی کے استعمال سے پائپ تیار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ D2P کی انقلابی ٹیکنالوجی پاکستان میں پائپ تیار کرنے کیلئے پہلی مرتبہ متعارف کروائی گئی ہے جس سے پینے کے پانی کو صاف اورمحفوظ تر بنانے میں مدد ملے گی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں