رواں مالی سال 2016-17ئ میں قومی بچت کی مختلف سکیموں میں 163 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوئی

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) رواں مالی سال 2016-17ئ میں قومی بچت کی مختلف سکیموں میں 163 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سنٹرل ڈئریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں 15 مارچ 2017ئ تک قومی بچت کی مختلف سکیموں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کیلئے سرمایہ کاری کا ہدف 228 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2015-16ئ کے لئے 218 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ حکومت نے قومی بچت کی سکیموں پر دیئے جانے والے منافع جات کی شرح میں اضافہ کی منظوری دی ہے جس سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں