اے آئی او یو ریسرچ ریپازٹری نے کام کا آغاز کردیا

اِس تحقیقی سہولت سے دیگر جامعات کے طلبہ بھی مستفید ہوتے ہیں

بدھ 12 دسمبر 2018 13:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری میں قائم'اے آئی او یو ریسرچ ریپازٹری' نے خدمات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ،ْ سہولت سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں سکالرز مستفید ہورہے ہیں۔ لائبریری انچارج محمد عمر خان کے مطابق اس تدقیق کو تحقیقی کتب خانے کا آہنگ دیا گیا ہے۔

اس مخزن تحقیق میں 50سے زائد محققین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس تحقیقی خزانے میںمقالات کا ذخیرہ ہارڈ اور سافٹ دونوں صورتوں میں دستیاب ہے جس سے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے علاوہ ایم ای/ایم ایس سی سطح کے طلبہ و طالبات بھی استفادہ حاصل کرتے ہیں۔اس تحقیقی سہولت سے دیگر جامعات کے طلبہ بھی مستفید ہوتے ہیں۔ مخزن تحقی کو جدید اور تحقیق کے لئے موزوں فرنیچر سے آراستہ کیا گیا ہے اور ماحول کو متوازن اور آرام دہ رکھنے کے لئے مناسب روشنی ،ْ کولنگ اور ہیٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد عمر خان نے کہا کہ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی سرپرستی اور راہنمائی میں لائبریری کو مزید فعال اور مثالی بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کو سوموار سے جمعہ تک صبح 8۔بجے سے شام 7۔بجے تک جبکہ ہفتے اور اتوار کے روز صبح 8بجے تا شام 4۔بجے خدمات فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں