پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت سری لنکا کے 9 طلبہ کو طب کے شعبے میں سکالر شپس دیدی گئیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) حکومت پاکستان نے پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت سری لنکا کے 9 طلبہ کو طب کے شعبے میں پاکستان کے اعلی اداروں میں سکالر شپس دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے جمعہ کو ہائی کمیشن میں ان طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ہائی کمشنر نے دونوں ملکوں کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں