طلباء تنظیم اقرا یونیورسٹی اسلام آباد کا سابق مقتول طالب علم عبید مروت کی مارچ میں برسی منانے کا اعلان

جمعہ 22 فروری 2019 21:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2019ء) طلباء تنظیم اقرا یونیورسٹی اسلام آباد نے یونیورسٹی کے سابق مقتول طالب علم عبید مروت کی آئندہ ماہ مارچ میں برسی منانے کا اعلان کردیا ہے اس سلسلے میں طلباء تنظیم اقرا یونیورسٹی اسلام آباد کا گزشتہ روز یونیورسٹی میں ایک احتجاجی اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بی بی اے کے طالب علم اشرف غنی اور دیگر طلباء نے اس بات کا شدید غم و غصے کا اظہار کیا کہ سابق طالب علم عبید مروت جنہیں 2014 ء میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا جبکہ اس کے قاتل کو گزشتہ سال بری کردیا گیا اور اس کے لواحقین ابھی تک انصاف کے منتظر ہیں ۔

جبکہ مقتول کے اہلخانہ زندگی کو درپیش خطرے کے پیش نظر روپوش ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر مقتول عبید کے ایصال ثواب اور اس کے لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مارچ 2019 ء میں عبید شہید کی برسی منائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں