ماضی مین ایچ ای سی مین دو لاکھ 76ہزار طلباء زیر تعلیم تھے،اب تیس لاکھ کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں، طارق بنوری

گورنمنٹ سے ملنے والی فنڈنگ پر ایچ ای سی تمام یونیورسٹیوں کی فنڈنگ کرتی ہے، بہترین معیار تعلیم اب ہماری ترجیح ہے، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

پیر 20 مئی 2019 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) چیئر مین ایس ای سی طارق بنوری نے کہاہے کہ ماضی مین ایچ ای سی مین دو لاکھ 76ہزار طلباء زیر تعلیم تھے،اب تیس لاکھ کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا نجیب اللہ صیفی کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری بتایا کہ جامعا ت میں ہر سال 10 سے 15 فی صد طلباء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اب جامعات کی تعداد195 تک پہنچ چکی ہے ،15 ہزار ریسرچ جرنل گزشتہ سال شائع ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ ایچ ای سی نے ریسرچ کی مد میں جامعات کو گزشتہ سال 1 ارب کے فنڈ دئیے۔انہوںنے کہاکہ گورنمنٹ سے ملنے والی فنڈنگ پر ایچ ای سی تمام یونیورسٹیوں کی فنڈنگ کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ماضی مین ایچ ای سی مین دو لاکھ 76ہزار طلباء زیر تعلیم تھے،اب تیس لاکھ کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بہترین معیار تعلیم اب ہماری ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں