پاکستان بیت المال کی 42 رکنی وفدکا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نیو کیمپس کا دورہ جامعہ کی اعلیٰ قیادت سے دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 14 نومبر 2019 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان بیت المال کی 42 رکنی وفد نے ڈائریکٹر کامران بھٹہ کی قیادت میں جمعرات کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نیو کیمپس کا دورہ کیا اور جامعہ کی اعلیٰ قیادت سے دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ وفد کو اسلامی یونیورسٹی کی خدمات اور تعاون سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔

وفد کی ملاقات صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے ایک خصوصی اجلاس میں ہوئی جس میں جامعہ کے نائب صدور، فیکلٹی ممبران او ر دیگر متعلقہ عہدیدران بھی موجود تھے۔ وفد کو جامعہ کی خدمات، شعبہ جات، وژن اور مستقبل کے اہداف کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر یونیورسٹی کی تعارفی دستاویزی فلم بھی چلائی گئی۔

(جاری ہے)

وفد کے سربراہ کامران بھٹہ نے اسلامی یونیورسٹی کی اعلیٰ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی حالیہ عرصے میں پاکستان بیت المال اور یونیورسٹی کے مابین تعاون کے معاہدے سے معاشرے کے مستحق طلباء و استفادہ کریں گے۔

انہوں جامعہ کے ساتھ پہلے سے جاری تعاون کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی کا مسلم معاشروں میں تعمیری کردار جملہ اداروں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال مشترکہ اہداف رکھتے ہیں جن میں اولین انسانیت کی خدمت ہے ۔

اسی جذبے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے قریب تر آتے جا رہے ہیں جس کا فائدہ معاشرے کے مستحق افراد کو ہو گا۔ انہوں نے جامعہ کے ذیلی اداروں ، تحقیق ، شعبہ جات اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل میں یونیورسٹی کے اقدامات پر تفصیلاً گفتگو کی۔ صدر جامعہ نے صدقات و زکواة کی اہمیت پر اظہار خیال کیا اور اس ضمن میں جامعہ کے محققین کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا۔ بعد ازاں اراکین وفد نے جامعہ کی مرکزی لائبریری اور الفارابی کمپلیکس کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں جدید لیبارٹریوں اور مراکز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں