اوپن یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ عالمی کانفرنس 6مارچ کو ہوگی

پاکستان میں پہلی بار’’سیرت طیبہ اور غذائی صحت‘‘ کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد ہمارے لئے باعث فخر بات ہے۔ڈاکٹر محی الدین ہاشمی

بدھ 26 فروری 2020 14:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان میں پہلی بارسیرت طیبہ اور غذائی صحتکے موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد ہمارے لئے باعث فخر بات ہے ،ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیرت النبی پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا اعزاز حاصل کرنے جاری ہے ،ْ معاشرے کی اصلاح کے لئے حضور پاکؐ کی طرز زندگی اپنانے کی جانب نئی نسل کو راغب کرنے کے لئے سیمینارز اور کانفرنسسز کے انعقاد میں شعبہ سیرت سٹڈیز کو وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی بھرپور راہنمائی اور سپورٹ حاصل ہی" اِن خیالات کا اظہار کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے کانفرنس انتظامات کو ختمی شکل دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی افتتاحی اجلاس یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم میں 6۔مارچ کو صبح 10۔بجے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے زیر صدارت منعقد ہوگی جبکہ دوسرا سیشن یونیورسٹی کے سرسید ہال میںدن 2۔بجے منعقد کی جائے گی۔اِس کانفرنس میں انڈونیشیاء ،ْ ملائیشیاء ،ْ انڈیا ،ْ سوڈان ،ْ الجزائر اور مصر کے نامور اسکالرز شرکت کریں گے۔یہ کانفرنس جنرل پبلک کے علاوہ نیوٹریشن سے وابستہ افراد اور غذاء اور غذائیت کے طلبہ و طالبات کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا کیونکہ دنیا کے نامورماہرین تعلیم نبی کریمؐ کی سیرت کی روشنی میں صحت اور غذاکے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔

اس کانفرنس میں ملک بھر سے بطور خاص جڑواں شہروں )راولپنڈی/اسلام آباد(کے نیوٹریشن کے طلبہ و طالبات شرکت کرسکتے ہیں ،ْ شرکت کرنے کے خواہشمند افراد کویونیورسٹی کے شعبہ سیرت سٹڈیزسے یکم مارچ تک رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں