آنے والے 15 دن جے آئی ٹی کے نہایت مشکل ہیں۔ رؤوف کلاسرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 جون 2017 11:27

آنے والے 15 دن جے آئی ٹی کے نہایت مشکل ہیں۔ رؤوف کلاسرا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2017ء): نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ آنے والے 15 دن جے آئی ٹی کے لیے بہت مشکل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی اس بات کی داد دینی پڑے گی کہ انہوں نے تنقید اور میڈیا ٹرائل کا سامنا کیا ہے۔ ان کی فیملیز نے بھی اس چیز کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے عملدرآمد بنچ کو بھی داد دینی چاہئیے کہ وہ لوگ بھی ڈٹ کر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے جے آئی ٹی کو پوری طرح سپورٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دن جے آئی ٹی کے لیے اس لیے بھی مشکل ہوں گے کہ حکومت ان کو جس قدر ہو سکا متنازعہ بنانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے اس بات کو ذاتی بنا لیا ہے۔ رؤوف کلاسرا نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں