سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد کوریا میں یورو ایشین ممالک کے سپیکرز کی کانفرنس میں شرکت کرے گا

جمعرات 22 جون 2017 14:11

سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد کوریا میں یورو ایشین ممالک کے سپیکرز کی کانفرنس میں شرکت کرے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد کوریا میں منعقد ہونے والی یورو ایشین ممالک کے سپیکرز کی دوسری کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ چار رکنی وفد 25 جون کو سئیول روانہ ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق یورو ایشین ممالک کے سپیکرز کی دوسری میٹنگ 26 سے 28 جون تک سئیول میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

وفد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے علاوہ ارکان قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر، قیصر احمد شیخ اور چوہدری عابد رضا شامل ہوں گے۔ وفد جنوبی کوریا میں اپنے قیام کے دوران ایشیاء اور یورپی ممالک سے آئے ہوئے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں پاکستان اور دیگر ممالک کی پارلیمنٹس کے درمیان روابط کو فروغ دینے سمیت اہم علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں